ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی کرناٹکا میں  26مئی سے موسلا دھار بارش کے امکانات : جون کے پہلے ہفتہ میں ہی مانسون کی آمد

ساحلی کرناٹکا میں  26مئی سے موسلا دھار بارش کے امکانات : جون کے پہلے ہفتہ میں ہی مانسون کی آمد

Sun, 23 May 2021 12:54:31    S.O. News Service

بنگلورو:23؍ مئی (ایس اؤ نیوز)ریاست  کرناٹک کےساحلی اضلاع تاؤکتے طوفان کی بارش سے راحت پاکر  دودن بھی نہیں ہوئے ہیں کہ  محکمہ موسمیات نے جانکاری دی ہے کہ 26مئی سے ساحلی پٹی اور جنوبی ملناڈ میں موسلا دھاربارش  ہونے کے امکانات نظر آرہے  ہیں۔

تاؤکتے طوفان کی وجہ سے ساحلی پٹی اور جنوبی ملناڈ میں قریب ایک ہفتہ تک بارش برسی ہے۔ دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع میں 23مئی کو بھی زیادہ بارش ہونے کےامکانا ت کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ساحلی پٹی پر یلیو الرٹ جاری کیا ہے۔ بقیہ اضلاع میں 25مئی تک بارش میں کمی ہوگی، لیکن گرج دار بجلیاں چمکیں گی اور کچھ مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ البتہ 26مئی سے ساحلی پٹی اور ملناڈ میں زیادہ بارش ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

اترکنڑا ، دکشن کنڑا، اُڈپی ، بلاری ، چک منگلورو ، چتردرگہ ، ڈاونگیرہ ، ہاسن ، کورگ، شیموگہ اضلاع میں دودن زیادہ بارش ہونے کا امکانات کو دیکھتے ہوئے  یلیو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

14ٹرین رد:  بارش کی نئی پیشن گوئی  کو دیکھتے ہوئے بنگلورو سےبیرونی ریاستوں کو جانے والی اورآنے والی 14ریلوں کو رد کئے جانے کی اطلاع محکمہ ریلوےنے دی ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  گوہاٹی ، مظفرپور، بھاگلپور، ہاؤرا، واسکوڈی گاما، اگرتلا، بھوینشیورکو چلنے والی ٹرینیں 29مئی تک رد کی گئی ہیں۔

جون کے پہلے ہفتہ میں مانسون : جون کے پہلے ہفتہ میں مانسون ریاست میں داخل ہوگا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مانسون یکم جون کو کیرلامیں دستک دے گاتو 5جون کو ریاست کرناٹک میں داخل ہوگا۔ اسی طرح جون کے مہینےمیں زیادہ بارش کی محکمہ موسمیات کے اعلیٰ افسر نے جانکاری دی ہے۔


Share: